میاں تمہی کو مبارک ہو سال نو کی خوشی

Share

میاں تمہی کو مبارک ہو سال نو کی خوشی

ہمیں تو ماہ محرم کا چاند کا دیکھتے ہی

حسین ابن علی یاد آنے لگتے ہیں

جو یاد آتے ہیں چھہ ماہ کے علی اصغر

تو زخم دل کے سبھی مسکرانے لگتے ہیں

خیال سید سجاد کا جب آتا ہے

ہماری روح پہ سو تازیانے لگتے ہیں

ہم آدمی بھی ہیں انسان بھی مسلماں بھی

سو اپنے آپ سے نظریں چرانے لگتے ہیں

—  اجمل سراج —

Share

Comments

comments

Tags: , , , ,

Leave a Reply